ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نارائن رانے کی پارٹی این ڈی اے میں شامل ہو گی

نارائن رانے کی پارٹی این ڈی اے میں شامل ہو گی

Fri, 06 Oct 2017 21:48:16    S.O. News Service

رتناگری ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر مہاراشٹر سوابھیمان نام سے نئی پارٹی بنانے والے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔رانے نے صحافیوں کوبتایاکہ میں نے ریاست کی ترقی کے لیے این ڈی اے میں شامل ہونے کافیصلہ کیاہے۔ مرکزی کابینہ میں شامل کیے جانے کی قیاس آرائیوں کومستردکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں 2019 تک مہاراشٹر میں رہوں گا۔وہ ظاہرطو پر 2019 میں ہونے والے لوک سبھاانتخابات میں قسمت آزمانے کی کوشش کرنے کا اشارہ دے رہے تھے۔کانگریس کے ریاستی قیادت سے طویل تصادم کے بعدتقریباََ دوہفتے پہلے ہی پارٹی سے استعفیٰ دینے والے رانے نے دعویٰ کیاتھاکہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے انہیں این ڈی اے میں آنے کی دعوت دی ہے۔


Share: